تازہ ترین

لوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی جانب سے سٹی بازار چترال میں غلط پارکنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز*

*لوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی جانب سے سٹی بازار چترال میں غلط پارکنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز*

سٹی بازار چترال میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور شہریوں کو درپیش مشکلات کے خاتمے کے لیے غلط پارکنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس مہم کے دوران بازار اور سڑکوں کے کنارے غلط طریقے سے کھڑی کی گئی گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

اس سلسلے میں غلط پارکنگ کرنے والی گاڑیوں کو لفٹر کے ذریعے اٹھا کر مقررہ پارکنگ مقامات پر منتقل کیا گیا اور متعلقہ مالکان کو خلاف ٹریفک چالان بھی کیا گیا۔

لوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس ملازمین ، عوام اور کاروباری حضرات سے دوبارہ اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں صرف مقررہ پارکنگ مقامات پر کھڑی کریں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ بازار میں ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

بصورتِ دیگر آئندہ بھی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شعبہ تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button