تازہ ترین
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان نے اپنے آفس کے احاطے میں پواد لگا کر موسم بہار شجر کاری مہم کا آغاز کردیا*

*درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے*ڈی۔پی۔او لوئر چترال
ڈی۔پی۔او آفس بلچ کے احاطے میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان نے پودا لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔
شجر کاری مہم کے دوران لوئر چترال کے تمام تھانہ جات و چوکیات میں پودے لگائے جائیں گے۔ اس موقع پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے کہا کہ شجر کاری مہم کا مقصد گلوبل وارمنگ سے مقابلہ کرنا ہے اور پورے پاکستان کو سرسبز شاداب کرنا ہے ،درخت نا لگائے تو ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوگا۔
شعبہ تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس



