تازہ ترین

عید سے محض ایک روز قبل اسسٹنٹ کمشنر چترال ریاض احمد نے گران فروش قصابوں کے رنگ میں بھنگ ڈال دیا

عید سے محض ایک روز قبل اسسٹنٹ کمشنر چترال ریاض احمد نے گران فروش قصابوں کے رنگ میں بھنگ ڈال دیا جو عید کی گہماگہمیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گوشت کی مصنوعی قلت پیدا کرکے اسے من مانی قیمت پر فروخت کرنا شروع کردیا تھا۔ عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے نے شہر کے مختلف مقامات پر تین قصاب خانوں پر اچانک چھاپہ مارا اور قصابوں کو سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیاجہاں حکومت کے مقررہ کرنا نرخ 1000روپے کی بجائے 1400روپے تک فروخت کررہے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر ہی کارروائی کرتے ہوئے قصابوں کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے اور دکانوں سے برآمد ہونے والا بیف کا اسٹاک سرکاری نرخوں پر عوام کو فروخت کروا دیا۔
موقع پر موجود شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر کی اس فوری اور بروقت کارروائی کو سراہا اور انتظامیہ کے اس اقدام پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ریاض احمد نے واضح کیا کہ کسی کو بھی عید کے موقع پر عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ گراں فروشی یا مصنوعی قلت کی صورت میں فوری طور پر انتظامیہ کو مطلع کریں تاکہ صارفین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button