تازہ ترین

انسداد پولیو مہم (NID) کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم کی زیرِ صدارت انسداد پولیو مہم (NID) کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پولیو مہم کے لیے حتمی حکمتِ عملی اور انتظامی و عملی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے علاوہ DEOC کے ممبران نے شرکت کی۔ محکمہ صحت کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو پولیو مہم کی تیاریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کے مؤثر اور کامیاب انعقاد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور فیلڈ ٹیموں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button