تازہ ترین

افسوس کی بات یہ ہے کہ ایک طرف عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب رہے ہیں،وجیہ الدین امیر جماعت اسلامی چترال

چترال (نامہ نگار)وجیہ الدین امیر جماعت اسلامی چترال لوئر نے ا یک اخباری بیان میں کہاہے کہ کستان میں حالیہ ایران، امریکا کشیدگی کو جواز بنا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے اثرات براہِ راست عوام پر پڑ رہے ہیں۔ پٹرول مہنگا ہوا تو ہر چیز مہنگی ہو گئی، اور کم آمدن والے افراد کے لیے باعزت زندگی گزارنا دن بدن مشکل بنتا جا رہا ہے۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ ایک طرف عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب رہے ہیں، جبکہ دوسری طرف حکومتی اخراجات اور عیاشیوں میں کوئی کمی نظر نہیں آتی۔ اربوں روپے کے جہاز، کروڑوں کی گاڑیاں، اور مفت بجلی، گیس اور پٹرول کی سہولیات۔۔۔ یہ سب کچھ عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔

مزید حیرت کی بات یہ ہے کہ خطے کے دیگر ممالک بھی اسی عالمی صورتحال سے متاثر ہیں، مگر وہاں پٹرول کی قیمتیں پاکستان جتنی بلند نہیں۔ بتایا یہ جاتا ہے کہ پاکستان کے لیے آبنائے ہرمز سے رسد میں بھی کوئی بڑی رکاوٹ نہیں، پھر بھی قیمتوں میں اس قدر اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

ہم اس غیر منصفانہ اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خدارا عوام پر رحم کیا جائے، اس فیصلے پر نظرِ ثانی کی جائے، اور غریب آدمی کو جینے کا حق دیا جائے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button