تازہ ترین

ریشن میں احتجاجی جلسہ اختتام پذیر، مطالبات کے حل کے لیے ایک ماہ کی ڈیڈ لائن

(ریشن ۔(رپورٹ شہزاد احمدریشن میں بجلی بلوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف جاری احتجاجی تحریک کے تحت آج رمداسی چوک میں ایک بڑا احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جو اختتام پذیر ہو گیا۔ مظاہرین نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے حکومت اور متعلقہ اداروں کو ایک ماہ کی مہلت دے دی۔
واضح رہے کہ ریشن میں گزشتہ تین سالوں سے عوام سراپا احتجاج ہیں۔ مظاہرین کا مؤقف ہے کہ ریشن پاور ہاؤس کو پیڈو سے لے کر پِسکو کے حوالے کرنے کے بعد بجلی کے بلوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔
جلسے کی صدارت تحریک کے صدر سید سردار حسین شاہ نے کی، جبکہ دیگر مقررین میں حاجی عبدالرحب، چیئرمین اشفاق، ویلج کونسلر وزیر محمد، پرنسپل صاحب الرحمن، چیئرمین ویلج کونسل چرن عنایت اللہ، قائم جماعت اسلامی اپر چترال اشفاق احمد سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔
مقررین نے اپنے خطاب میں پیڈو کے متعلقہ محکمے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور ضلعی انتظامیہ کے نامناسب رویے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوامی مسائل کو فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔
اس موقع پر چیئرمین عنایت اللہ نے ڈپٹی سپیکر میڈم ثریا بی بی کا پیغام عوام تک پہنچایا اور ان کی کوششوں کو سراہا۔ دیگر مقررین نے بھی ڈپٹی سپیکر کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ عوام سے کیے گئے وعدے ضرور پورے کریں گی اور مسائل کے حل کے لیے مزید مؤثر اقدامات اٹھائیں گی۔
جلسے کے دوران مقررین نے پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابیوں کو بھی سراہا اور عالمی سطح پر امن کے قیام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔ آخر میں ملک کی سلامتی، ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button