تازہ ترین
چترال فارسٹ ڈویژن میں 11 فارسٹ گارڈز کی ترقی، فارسٹر (BPS-10) کے عہدے پر تعینات

چترال/ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (DPC) کے 7 اپریل 2026 کے اجلاس کی سفارشات کی روشنی میں چترال فارسٹ ڈویژن میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت گیارہ سینئر موسٹ فارسٹ گارڈز کو ترقی دے کر فارسٹر (BPS-10) کے عہدے پر فائز کر دیا گیا ہے۔ترقی پانے والے اہلکاروں کو باقاعدہ طور پر ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر (ڈی ایف او) آصف علی شاہ اور سب ڈویژنل فارسٹ آفیسرز (ایس ڈی ایف اوز) نے فارسٹر کے رینک لگائے۔ اس موقع پر انہوں نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔



