تازہ ترین

شاھی جامع مسجد کے خطیب نے اپنے خطبہ جمعہ میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت کی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

(چترال): شاھی جامع مسجد کے خطیب حضرت مولاناخلیق الزماں کاکاخیل نے اپنے خطبہ جمعہ میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت کی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں پاکستان نے ایک ذمہ دار اور امن پسند ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے اور دونوں فریقین کے درمیان جنگ بندی اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے جو سفارتی کوششیں کی گئیں وہ نہایت اہمیت کی حامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی یہ کاوشیں نہ صرف خطے میں امن کے قیام کے لیے معاون ثابت ہوں گی بلکہ عالمی سطح پر بھی مثبت پیغام دیں گی۔
خلیق الزماں کاکاخیل نے اپنے خطاب میں زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں بلکہ اس سے صرف تباہی، بدامنی اور انسانی بحران جنم لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی پورے خطے کو متاثر کر سکتی ہے، اس لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی مسائل کا بہترین حل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم ممالک کو بھی چاہیے کہ وہ اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں اور عالمی تنازعات کے حل کے لیے امن، بردباری اور حکمت کا راستہ اختیار کریں۔ خطبہ جمعہ کے اختتام پر انہوں نے خطے میں پائیدار امن، استحکام اور امتِ مسلمہ کی بھلائی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button