تازہ ترین
وادی رومبور میں 104 مستحق افراد میں الیکٹرک چولہوں کی تقسیم

رومبور ( فتح اللہ) اے وی ڈی پی اور اے کے آر ایس پی کے باہمی تعاون سے ویلج کونسل رومبور میں مستحق افراد کے لیے الیکٹرک چولہوں کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین ویلج کونسل رومبور سلطان کی نگرانی میں 104 افراد میں الیکٹرک چولہے تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر چیئرمین سلطان نے خطاب کرتے ہوئے AVDP اور AKRSP کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان اداروں کی جانب سے علاقے کے مستحق خاندانوں کی مدد ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے منصوبے عوام کی مشکلات میں کمی لانے اور ان کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹرک چولہوں کی فراہمی کا مقصد مہنگے ایندھن پر انحصار کم کرنا، ماحول کو آلودگی سے بچانا اور گھریلو اخراجات میں کمی لانا ہے۔ اس کے علاوہ یہ چولہے خواتین کے لیے بھی سہولت کا باعث بنیں گے کیونکہ یہ محفوظ اور آسان استعمال کے حامل ہیں۔
تقریب کے اختتام پر مستفید ہونے والے افراد نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسے فلاحی منصوبے جاری رکھے جائیں گے۔



