تازہ ترین

ٹی ایم اے چترال نے لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے عوامی صحت کے تحفظ کے لیے بکرہ منڈی بالاچ لوئر چترال میں کانگو وائرس (CCHF) کے خلاف خصوصی اسپرے مہم

چترال (نمائندہ ) ٹی ایم اے چترال حیدر ایوب خان نے لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے عوامی صحت کے تحفظ کے لیے بکرہ منڈی بالاچ لوئر چترال میں کانگو وائرس (CCHF) کے خلاف خصوصی اسپرے مہم کامیابی کے ساتھ مکمل کرلی۔ اس مہم کا مقصد مویشیوں میں پائے جانے والے خطرناک چیچڑوں (ٹِکس) کا خاتمہ اور کانگو وائرس کے انسانوں میں پھیلاؤ کے خطرات کو کم کرنا ہے۔
حکام کے مطابق کانگو وائرس ایک مہلک بیماری ہے جو متاثرہ جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوسکتی ہے، اس لیے عیدالاضحیٰ کے موقع پر احتیاطی تدابیر کو مزید مؤثر بنایا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں مویشی منڈی میں باقاعدگی سے اسپرے، صفائی ستھرائی اور عوامی آگاہی مہم بھی جاری رکھی گئی ہے تاکہ مویشی پال حضرات، تاجروں اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جاسکے۔
دریں اثنا ٹی ایم اے چترال کی تکنیکی ٹیم نے بالاچ میں قائم بکرہ منڈی میں صاف پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے واٹر ٹینک بھی نصب کردیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پانی کے اس انتظام سے منڈی میں آنے والے شہریوں اور مویشیوں دونوں کو سہولت میسر آئے گی۔
عوامی حلقوں نے ٹی ایم اے چترال اور لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے اسے عیدالاضحیٰ کے موقع پر بروقت اور عوام دوست اقدام قرار دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button