تازہ ترین

​ٹی ایم اے چترال کا عید کے پہلے اور دوسرے روز گرینڈ صفائی آپریشن؛ آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا کام تیزی سے جاری

​چترال (نمائندہ )تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (TMA) چترال نے عید الاضحیٰ کے موقع پر شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور تعفن سے بچانے کے لیے عید کے پہلے اور دوسرے روز بھی بڑے پیمانے پر صفائی مہم جاری رکھی۔ ٹی ایم او حیدر ایوب خان کی خصوصی ہدایات پرسینیٹیشن عملہ دن رات خدمات سرانجام دے رہا ہے۔
ٹی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق قربانی کے فوری بعد گلیوں اور بازاروں میں جانوروں کی آلائشیں اور فضلہ بکھر گیا تھا، جس کی وجہ سے شدید بدبو اور مکھیوں کی بھرپمار کی وجہ سے جراثیم اور وبائی امراض پھیلنے کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔
ٹی ایم اے کے متحرک عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام کچرا اور آلائشیں جمع کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کر دی گئی
​میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹی ایم او چترال حیدر ایوب خان نے کہا:
​”عوام کو صفائی ستھرائی کی بہترین سہولیات پہنچانا ہماری اولین ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے ہمارا عملہ عید کی چھٹیوں میں بھی فیلڈ میں موجود ہے۔”
​انہوں نے چترال کے غیور عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ قربانی کی آلائشوں اور فضلے کو ادھر ادھر کھلی جگہوں یا ندی نالوں میں پھینکنے کے بجائے، ٹی ایم اے کی طرف سے شہر کے مختلف مقامات پر نصب کیے گئے مخصوص ڈسٹ بین پوائنٹس (کوڑے دانوں) میں جمع کریں۔ تاکہ عملے کو اسے اٹھانے میں آسانی ہو اور عوام کو بدبو کی صورت میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چترال کے شہری ہمیشہ کی طرح اس بار بھی شہر کو صاف رکھنے میں ٹی ایم اے کے ساتھ بھرپور تعاون کا مظاہرہ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button