تازہ ترین

شندور پولو فیسٹول کے فائنل میں گلگت بلتستان کی ٹیم نے چترال کو پانچ کے مقابلے میں چھ گولوں سے شکست دےدی

چترال (نمائندہ ) شندور پولو فیسٹول کے فائنل میں گلگت بلتستان کی ٹیم نے چترال کو پانچ کے مقابلے میں چھ گولوں سے شکست دے کر شندور پولو کپ کا ٹائٹل 15سالوں بعدا پنے نام کرلی۔ ہفتے کے روز دنیا کے بلند ترین پولو گراونڈ پر کھیلی گئی سنسنی خیز میچ کو ملکی اور غیر ملکی سیاحوں سمیت چترال اور گلگت بلتستان سے پچیس ہزار سے ذیادہ تماشائیوں نے دیکھا جو ہر لمحہ دلچسپ صورت اختیار کرتی جارہی تھی۔ٰؒ یبلتستان ایک اندازپہ کے مطابق چیس ہزا۔ میچ کے پہلے ہی منٹ میں اظہار علی خان نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جبکہ چند منٹوں بعد نصیر اللہ نے ایک اور گول کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم س کرلی۔ میچ کے پہلے ہاف میں ذولفقار اور نازید ترنے ایک ایک گول کرکے اسکور برابر کردی جبکہ پہلے ہاف کے احتتام تک چترال نے 5اور گلگت بلتستان نے چار گول کی تھی۔ دوسرے ہاف میں گلگت بلتستان نے دو مزید گول اسکور کیا جبکہ چترال نے صرف ایک گول کیا اور نتیجتاً چترشامال ایکٹ گول سے ہار گئی۔ چترال کی ٹیم میں اسرار ولی خان (کپتان)، اظہار علی خان،شہزاد احمد شاہ جی، نصیر اللہ، امیرحمزہ باب قلی شامل تھے جبکہ جی بی کی ٹیم میں شاہ اعظم، صدام راجی، ذولفقار، نازید، ناسر، اسلم شامل تھے۔ چترال کی طرف اظہار علی خان نے تین، شاہ جی اور نصیر اللہ نے ایک ایک گول کیا۔ گلگت کی طرف سے ذولفقار نے تین، نازید نے دو اور شاہ اعظم نے ایک گول کیا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں چترال کی طرف سے نصرا للہ اور ارباب اورگلگت کی طرف سے اسلم اور ناصر زخمی ہونے کی وجہ سے میچ سے آوٹ ہوگئے۔ 11کور کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ پشاورنجنرل عمر احمد بخاری ٹرافی اور انعامات تقسیم کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button