تازہ ترین

شندور فیسٹیول 2026 کے دوران عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر صفائی اور آگاہی مہم کا انعقاد

اپر چترال: عالمی یومِ ماحولیات 2026 کے موقع پر HEADS اور HUJRA-VSO نے پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (PPAF) کے تعاون جبکہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (TMA) تورکھو/موڑکھو اور مستوج کی شراکت سے شندور فیسٹیول کے دوران ایک جامع ماحولیاتی آگاہی اور صفائی مہم کا انعقاد کیا۔

اس مہم کا مقصد عوام میں ماحولیاتی تحفظ، ذمہ دارانہ طرزِ عمل، مؤثر ویسٹ مینجمنٹ اور شندور کے منفرد قدرتی حسن و ماحول کے تحفظ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔ مہم کے دوران رضاکاروں اور مقامی کمیونٹی کے افراد نے بھرپور انداز میں حصہ لیتے ہوئے فیسٹیول کے مقام سے پلاسٹک بیگز، بوتلیں اور دیگر کچرے کو جمع کیا اور انہیں مقررہ ویسٹ کلیکشن پوائنٹس تک منتقل کر کے مناسب طریقے سے تلف کیا گیا۔

اس موقع پر آگاہی سیشنز اور عملی مظاہروں کے ذریعے شندور آنے والے سیاحوں اور شرکاء کو ماحول دوست رویے اپنانے، آلودگی کے خاتمے میں کردار ادا کرنے اور شندور کی قدرتی خوبصورتی کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ رکھنے کی ترغیب دی گئی۔

منتظمین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صاف، سرسبز اور پائیدار شندور ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ قدرتی ماحول کے تحفظ، آلودگی میں کمی اور صفائی کے فروغ کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں تاکہ شندور کی خوبصورتی برقرار رہ سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button