تازہ ترین

موڑکہوڈویلپمنٹ مومنٹ کورکمیٹی کا اجلاس وریجون موڑکہو میں منعقد ,علاقے کی مسائل کو باہمی مشاورت اور اتحاد اور اتفاق سے حل کرنے کا عزم کیا گیا

اپرچترال (جمشیداحمد) موڑکہوڈویلپمنٹ مومنٹ کور کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ہفتے کے دن وریجون موڑکہو میں منعقد ہوا، جس میں تنظیم کی اعلیٰ قیادت، معزز عمائدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

اجلاس میں مولانا جاوید حسین، سابق ہیڈ ماسٹر محمد حبیب، مولانا گل شاہ، مولانا حبیب اللہ انقلابی، مولانا جعفر،مولانا کرم الہی, حاجی عبدالکبیر، ایم ڈی ایم کے صدر احسان علی شاہ، نائب صدر شیرحبیب، سماجی رہنما سلطان سالک اور دیگر اراکین شریک ہوئے۔
خصوصی طور پر موڑکہو روڈ تعمیر تحریک کے روحِ رواں، ایم ڈی ایم کے سینئر نائب صدر اور ممتاز سماجی شخصیت محمد علی شاہ بھی اجلاس میں موجود تھے۔
اجلاس کی صدارت حاجی عبدالکبیر نے کی، جبکہ باقاعدہ آغاز مولانا جعفر کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔
تلاوت کے بعد محمد علی شاہ نے موڑکہو روڈ کی تعمیر کے لیے اپنی جدوجہد، بھوک ہڑتال، قربانیوں اور درپیش مشکلات کا ذکر کیا۔ انہوں نے اس طویل تحریک میں ساتھ دینے والے تمام افراد اور عوام کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ عوامی اتحاد اور مسلسل جدوجہد ہی علاقے کی ترقی کی ضمانت ہے قربانی کے بغیر اپنا حق چھین کر لینا مشکل ہے ۔
اجلاس کے دوران موڑکہو روڈ کی تعمیر، علاقے کو درپیش دیگر مسائل اور موڑکہو ڈویلپمنٹ موومنٹ کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ شرکاء نے باری باری اپنی تجاویز اور آراء پیش کیں اور اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی اتفاق، اتحاد اور مشاورت کے ذریعے موڑکہو کے تمام مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔
اجلاس میں موڑکہو روڈ کے متوقع افتتاح کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ فیصلہ کیا گیا کہ افتتاحی تقریب کے موقع پر آنے والے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا اور اس تاریخی موقع کو شایانِ شان انداز میں منایا جائے گا۔
اجلاس کے اختتام پر مولانا گل شاہ نے اجتماعی دعا کرائی، جبکہ نظامت کے فرائض سماجی شخصیت سلطان حسین شاہ نے انجام دی
مقررین میں محمد علی شاہ, حاجی عبدالکبیر, مولانا جاوید حسین مولانا جغفر, مولانا حبیب اللہ انقلابی مولانا گل شاہ مولانا کرم الہی, سابق ھیڈماسٹر محمد حبیب احسان علی شاہ ,سلطان حسیں شاہ, شیر حسین, شیر حبیب, سلیم خان, ضیا الدیں عبدالراز ق رحمت علی دیگر نے اپنے مشورے اور تجاویر پیش کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button