گرم چشمہ روڈ سیلاب برد ہونے کے تیسرے روز بھی ٹریفک کے لئے نہیں کھولا جاسکا۔ عوامی حلقے پریشان

گرم چشمہ (نمائندہ) تین دن پہلے چترال کے مختلف علاقو ں میں سیلابی صورتحال کے بعد زندگی دوبارہ سے معمول پر آنا شروع ہوچکا ہے مگر گرم چشمہ روڈ آج تیسرے دن بھی بند رہا۔ شاشا کے مقام پر دونوں سائیڈ پر موجود لوگوں نے ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم آ ج صبح نو بجے سے یہاں پر موجود ہیں مریضوں کی وجہ سے اکیلے آگے نہیں جاسکتے۔ این ایچ اے حکام سڑک کھلنے کی خوشخبری تو دے رہے ہیں مگرسفر کب شروع کیا جاسکے گا اس بارے میں کسی کو کچھ نہیں پتہ۔
این ایچ اے کی مشینری موجود ہونے کے باوجود کام کی رفتار انتہائی سست روی کا شکار ہے۔ جس کی وجہ سے اگلے کئی دنوں میں بھی گرم چشمہ روڈ کھلنے کی امید نہیں ہے۔ علاقے کے عوام نے ضلعی انتظامیہ اور این ایچ اے حکام سے اپیل کی پورے وادی لوٹ کوہ میں غذائی قلت پیدا ہوگئی اور آلو اور مٹر کی تیار فصل ایک تو سیلاب کی وجہ سے برباد ہوگیا ہے باقی بچا ہوا فصل سڑک کی بندش کی وجہ سے خراب ہو رہا ہے۔ اس لئے ضلعی انتظامیہ کے ذمہ داران موقع پر موجود رہ کر سڑک کھولنے میں کردار ادا کریں۔ تاکہ علاقے کے عوام اپنے مریضوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا سکیں اور اپنی فصل کو بروقت مارکیٹ تک پہنچا سکیں۔







