245

صو با ئی حکو مت نے بلدیا تی نظا م اور منتخب بلدیا تی نما ئندوں کو مزید مضبو ط اوربا اختیا ر بنا نے کیلئے مزید اصلاحات کا فیصلہ کیا ہے۔مظفر سید ایڈوکیٹ

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)خیبر پختو نخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے انکشا ف کیا ہے کہ صو با ئی حکو مت نے بلدیا تی نظا م اور منتخب بلدیا تی نما ئندوں کو مزید مضبو ط اوربا اختیا ر بنا نے کیلئے مزید اصلاحات کا فیصلہ کیا ہے تا کہ عا م لوگ اس نظا م سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں انہو ں نے اس امر پر افسو س کا اظہا ر کیا کہ بجلی کے خا لص منا فع کے بقا یا جا ت اور18ارب رو پے سالانہ منافع کی ادا ئیگی سمیت صو بے کے دیگر حقوق کی فرا ہمی کے حوا لے سے وفا ق حکو مت خیبر پختو نخوا کے سا تھ سو تیلی ما ں جیسا سلو ک کر رہی ہے تا ہم انہو ں نے کہا کہ ہما ری حکو مت وزیر اعلیٰ پر ویز خٹک کی قیا دت میں صو بے کے حقو ق یقینی بنانے کیلئے بھر پور جدو جہد کر رہی ہے وزیر خزانہ نے صو بہ بھر کے ضلعی اکا ؤنٹس حکام پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض خد مت خلق کے جذبے سے انجا م دیں خصوصاً پنشنروں سے بھر پور تعا ون کر یں جو پو ری جوا نی عوا م کی خد مت میں گزار دیتے ہیں وہ بدھ کو ہر ی پور میں ڈسٹرکٹ اکا ؤ نٹس آفس کی نئی عما رت کی افتتا حی تقریب سے خطا ب کر رہے تھے جس سے سابق وزیر بلدیات و مواصلات اور پی ٹی آئی کے رہنما یو سف ایو ب خا ن ،اکا ؤ نٹنٹ جنر ل خیبر پختو نخوا شریف اللہ وزیر اور ڈسٹر کٹ اکاؤنٹس آفیسر ہری پور جا وید اختر نے بھی خطاب کیا جبکہ ضلعی اکا ؤ نٹس آفیسر ایبٹ آباد شاہد پر ویز بھٹی اور اکا ؤ نٹس آفیسرزکے علا وہ ضلع نا ظم ،ڈپٹی کمشنر ،بلدیاتی نما ئندے اور دیگر سرکاری افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا کہ خیبر پختو نخوا کی حکو مت ایسا نظا م لا رہی ہے جسے چلا نے والے سرکاری اہلکاروں کے رویو ں میں مثبت تبدیلی نظر آئے اور عوا م کو ان کے حقوق آسا نی کے سا تھ مل سکیں انہو ں نے کہا کہ اسی مقصد کیلئے صوبہ بھر کے اکا ؤ نٹس دفا تر میں جدید سہو لیا ت فرا ہم کی جا رہی ہیں انہو ں نے dt 24-8-16 PHOTO MINISTER FANANCE ADDRESSINGکہا کہ ہما رے ملک کے عوا م کی ہمیشہ سر کا ری اہلکا روں سے شکایات رہی ہیں اسلئے محض عما رتوں کو خو بصو رت بنا دینے سے کو ئی فا ئدہ نہیں ہو گابلکہ عوا م کے فا ئدے کیلئے سر کا ری افسران اور اہلکا روں کو اپنا رویہ تبدیل کر نا ہو گا جبکہ نظام میں مو جودہ خا میاں بھی ہماری حکو مت دور کر ے گی مظفر سید ایڈوکیٹ نے بتا یا کہ یہ شاید ہماری ستم ظریفی ہے کہ خیبر پختو نخوا کا 90 فیصد ما لی انحصار وفا قی حکو مت کی جانب موڑا گیا ہے لیکن زیادہ بد قسمتی یہ ہے کہ مو جودہ وفا قی حکو مت خیبر پختو نخوا کے عوا م کو ان کا جا ئز حق دینے سے گریزاں ہے انہوں نے کہا کہ مو جودہ صو با ئی حکو مت اپنے انتہا ئی محدود وسا ئل کے با و جود عوا م کے مسا ئل کے حل کیلئے تمام شعبوں کو تر قی د ینے کی انتھک کو شش کر رہی ہے خصو صاً صو بے میں کر پشن کے خا تمے اور نظا م کو شفا ف اور خود کار بنا نے کے اقدا ما ت کئے جارہے ہیں تا کہ کر پٹ عنا صر کو عوا م کے وسا ئل پر ہاتھ صا ف کر نے کا موقع نہ ملے صو با ئی وزیر نے کہا کہ ہم افوا ج پاکستان اور سیکو رٹی فورسز کے انتہا ئی مشکو ر ہیں جن کی بھر پور کو ششوں قر با نیوں سے امن و اما ن کی صو رت حا ل بہتر ہو ئی ہے انہو ں نے کہا کہ ہمیں اسلا می اور خو شحال پاکستان کیلئے اپنی کوششیں جا ری رکھنی چاہئیں ملک کے اندر انتشار پھلا نے کیلئے با ہر سے مختلف قو تیں سازشیں کر رہی ہیں لیکن ہما ری جمہو ری حکومت اور افوا ج پا کستا ن ان مذمو م چا لوں کو کا میا ب نہیں ہو نے دیں گی وزیر خزانہ نے بتا یا کہ صو بے میں مو اصلا ت کے شعبے میں سب سے زیادہ حصہ ہر ی پور کو دیا گیا ہے اس موقع پر انہو ں نے وہاں آئے لوگو ں کے مسا ئل بھی سنے اور ان کی شکا یا ت دور کر نے کی یقین دہا نی کر ائی جبکہ اکثر کے ازالے کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں