Skip to content
چترال(نمائندہ ڈیلی چترال نیوز) تفصیلات کے مطابق جغور مسلم ماڈل سکول کے ٹیچر فضل مولا کی طرف سے سکول کے ساتویں جماعت کے طالباریان ولد فضل ربی لال پر وحشیانہ تشدد کیا گیا جس سے بچے کی حالت غیر ہوگئی۔بچے کے والد نے حکام سے مذکورہ سکول اور ٹیچر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔بچے کے والد کے مطالبے پر سکول کے استاد کے خلاف تھانہ چترال
میں چائلڈ پروٹیکشین افیسر کی موجودگی میں آیف آئی ار کاٹی گئی ہے۔چائلڈ پروٹیشن کے افیسر نے تھانہ چترال میں طالب علم سے ملاقات کی اور انُ سے واقعے کی تفصیلات معلوم کی ۔ واضح رہے کہ ایک مہینے کے اندر چترال میں طالب علموں پر جسمانی تشدد کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں