خواتین اور نوجوانوں کی سیاسی عمل میں شرکت کوبڑھانے کی عرض سے اے۔کے۔ار۔ایس۔پی کے پراجیکٹ "بیسٹ فار ویر” کے مالی معاونت سے مستوج ٹاون اور یارخون ویلی میں ایک اگاہی پروگرام

چترال ( نمائندہ ) خواتین اور نوجوانوں کی سیاسی عمل میں شرکت کوبڑھانے کی عرض سے قرمبرا اینڈ شندور ایریا ڈیویلپمنٹ ارگنائزیشن (قساڈو) کے زیر اہتمام اے۔کے۔ار۔ایس۔پی کے پراجیکٹ "بیسٹ فار ویر” کے مالی معاونت سے مستوج ٹاون اور یارخون ویلی میں ایک اگاہی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے سے سماجی، سیاسی اور مذہبی شخصیات کے علاوہ خواتین نے بھی شرکت کی۔ چیرمین قساڈو سعادت جان نے پروگرام کے اغراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام خواتین کو سیاسی طور پر باآختیار بنانے کے لئے منعقد کیا جارہا ہے۔ لوکل لیول پر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے میں خواتین کو بہت سے مسائل پیش آرہی ہیں جن کی وجہ سے خواتین کی ووٹ ڈالنے اور الیکشن میں حصہ لینے کی شرح مردوں کی نسبت کم رہتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ خواتین کو سیاسی دھارے میں باقاعدہ شامل کرنے کے لئے ہمیں روایتی طرز سیاست میں مثبت تبدیلی لانا ہوگا اور خواتین اور نوجوانوں کی سیاسی سرگرمیوں میں شمولیت کی حوصلہ افزائی کرنی ہوگی۔ جس کے لئے ہم سب کو مل کر ایک مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے۔
مستوج میں پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالم دین قاضی احتشام الدین نے خواتین کے حقوق کے حوالے سے کہا کہ دین اسلام عورتوں اور مردوں کو برابر کے حقوق دئے ہیں۔ خواتین اسلامی دائرے کے اندر رہتے ہوئے اپنی معاشرتی روایات اور مقامی تہذیب کی پاسدارے کرتے ہوئے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لےسکتی ہیں۔ ووٹ ڈالنا ہر مرد اور خاتون کی آئینی حق ہے اور خواتین اپنی ائینی حق اپنی رائے کے مطابق استعمال کرسکتی ہیں۔ پروگرام سے سکرٹری نامدار لوکل کونسل مستوج سردار احمد ، ممتاز سماجی کارکن حاجی شیرغازی ، حاجی مجیب الرحمن ، محمد فیض ، شیر فراز ، فدا حسین شاہ اور حاجی محمد کے علاوہ دوسرے شرکاء اورخواتین نے بھی خطاب کئے اور خواتین اور نوجوانوں کی ووٹ ڈالنے اور الیکشن میں حصہ لینے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے اس سلسلے میں اگاہی مہم چلانے میں اپنی بھر پور تعاون کا یقین دلائے۔ یارخوں میں چیرمین ایل۔ایس۔او شھزادہ ابراھیم ، انری الواعظ شریف خان ، قاری اسلام الدیں ، چیرمین وی۔سی میراگرام ۲ محمد اکبر خان ، کنوینئر نوروالی شاہ اور خاتون کونسلر وی۔سی بانگ کے علاوہ دیگر شرکاء نے بھی قرآن و سنت کے حولے سےخواتین کے حقوق اور الیکشن میں حصہ لینے کی اہمیت اور ضرورت پرروشنی ڈالی۔شرکاء نے اس سلسلے میں خواتین کو درپیش مسائل سے بھی اگاہ کئے اوران مسائل میں کمی لانے کےلئے اپنی ہر قسم کی تعاون کا یقین دلائے۔ شرکاء نے اگاہی پروگرام کو سراہا اور اسطرح کے پروگرام دیگر مقامات پر بھی منعقد کرنے کی استداکرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ایک قیمتی آمانت ہے لہذا ہر فرد کو رائے حق دہی میں حصہ لینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔