171

وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی طرف سے ٹنل ورکشاپ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضائع پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار

پشاور(نمائندہ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے لواری ٹنل کے قریب ورکشاپ پر برفانی تودے گرنے اور لینڈ سلا ئیڈ نگ کے مختلف واقعات کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیائع پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت آزمائش کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔وزیراعلی نے راستوں کی بحالی اور متاثرین کی امداد کے لئے تیز رفتار سرگرمیاں یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے مذکورہ واقعات کے نتیجے میں زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔وزیر اعلیٰ نے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور جان بحق افراد کی بخشش اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں