Breaking News

ریسکیو کے جوانوں کی انتھک کوششوں سے بمبوریت ویلی روڈ کو سیاحوں اور مقامی افراد کے لئے کھول دیا

چترال(نامہ نگار) چترال کیلاش ویلی بمبوریت روڈ گاؤں وادُس کے مقام پر لینڈ سلائڈنگ کے باعث بند ہو چکی تھی، ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر کیلاش ویلی بمبوریت میں تعینات ریسکیو1122 کے جوانوں نے اوزاروں اور ٹریکٹر کے ذریعے متاثرہ روڈ سے ملبہ اور پتھر ہٹا کر روڈ کو سیاحوں اور مقامی افراد کے لیے کھول دیا، لینڈسلائڈنگ اور روڈ بند ہونے کے باعث زیادہ تر سیاح اور مقامی افراد دونوں اطراف میں پھنس چکے تھے، ریسکیو1122 کے جوانوں کی انتھک کوششوں سے بمبوریت ویلی روڈ کو سیاحوں اور مقامی افراد کے لئے کھول دیا گیا ہے،سیاحوں اور عوام کی خدمت میں گذارش ہے کہ بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاہم کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو1122 کے ٹال فری نمبر “1122” پر رابطہ کریں، شکریہ

About ایڈیٹر انچیف

سید نذیر حسین شاہ چترال ایک جانے مانے صحافی ہیں اور گذشتہ کئی سالوں سے مختلف اخباروں اور ٹی وی چینلز کے ساتھ بطور رپورٹر منسلک ہیں انہوں نے ابلاع عامہ میں ڈپلوما حاصل کی ہوئی ہے اور ان کے اخبار ڈیلی چترال کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ چترال سے شائع ہونے والا یہ دوسرا اخبار ہے جس کو حکومتی سطح پر سرپرستی حاصل ہے۔

Check Also

نوتعینات ڈپٹی کمشنرلوئر چترال محسن اقبال باقاعدہ چارج سنبھالیا

چترال(نامہ نگار)نو تعینات ڈپٹی کمشنر /کمانڈنٹ لوئر چترال لیویز محسن اقبال نے(PAS) باقاعدہ چارج سنبھالنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *