237

ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کا حکم

پشاور ہائی کورٹ نے ورکرز ویلفیئر فنڈ کے سیکرٹری کو 27 مارچ تک ویلفییئر بورڈ کے ملازمین کو تنخواہیں اور بقایاجات ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس یحی آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے احمد نواز نامی ملازم کی جانب سے جمع کرائے درخواست کی سماعت کی۔ اس دوران درخواست گزار کے وکیل احمد مغل نے عدالت کو بتایاکہ بورڈ کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں جون 2016 تک توسیع ہوئی تھی اور ملازمین نے ڈیوٹیاں بھی دیں تاہم اس کے باوجود ان ملازمین کو تنخواہیں نہیں دی گئی جس کی وجہ سے ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ کیس کی سماعت کے بعد چیف جسٹس نے عدالت میں موجود ویلفیئر بورڈ فنڈ اسلام آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو تنخواہیں جاری کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں