40

ضلع چترال میں پی پی پی کی تنظیم سازی کرتے وقت مخلص اورفعال ورکروں کو شامل کیا جائے …..نظار

دبئی /راہنما پاکستان پیپلز پارٹی چترال نظار ولی شاہ نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو صوبائی صدر ہمایوں خان ،ایم پی اے سردار حسین ،ایم پی اے سلیم خان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ضلع چترال میں پی پی پی کی تنظیم سازی کرتے وقت پارٹی کے فعال ،مخلص اورنوجوان ورکروں کو شامل کیا جائے کیونکہ بدقسمتی سے تنظیم میں ایسے لوگ شامل ہوتے ہیں کہ جن کا عوام کے ساتھ یا ورکروں کے ساتھ کوئی رابطہ ہی نہیں ہوتا ۔وہ صرف اپنے مفاد کے لئے عہدہ لینے کے چکر میں ہوتے ہیں ۔ اپنے حلقے میں کونسلر کے اہل نہیں ہوتے لیکن پارٹی عہدے کو اپنا حق سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دور سوشل میڈیا کا دور ہے ۔ اس دور میں مخالف پارٹی کے ساتھ مقابلہ آسان نہیں کیونکہ اب ہم ایک گلوبل ویلج میں رہتے ہیں جہاں چھوٹا سا واقعہ بھی منٹوں میں پوری دنیا تک پھیل جاتا ہے ۔ ایسے میں پارٹی کے منشور کو لوگوں تک پہنچانے اورپارٹی کے دفاع کے لئے کام کرنے والے لوگوں کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ تنظیم سازی کرتے وقت امیدوار کے سوشل اکاؤنٹ چیک کیا جائے تاکہ پتہ چل سکے کہ اس امیدوار نے پارٹی کے لئے کتنا کام کیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

اپنا تبصرہ بھیجیں