233

تحصیل مستوج کے ترقی کے لئے منصوبوں کی منظوری پر ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کا شکریہ۔حیدر احمد

چترال(نمائندہ )صدرمسلم لیگ (ن) موڑکہو حیدر احمد نے
ایک اخباری بیان میں ایم این اے شہزادہ افتخارالدین کا تمام عوام تحصیل مستوج کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایم این اے شہزادہ افتخارالدین نے جو منصوبہ جات برائے تحصیل مستوج جس میں نہر اہتک،اویر سے شاگروم تریچ تک بائی پاس روڈ،تین پُلیں آر سی سی برائے موڑکہو(کوشٹ،موژگول،نشکوہ پُل)،سوئی گیس پلانٹ کے لئے محنت اور ان منصوبوں کو منظورکرائے اور اُن کی جو گرانقدار خدمات ہیں کو عوام اپر چترال کبھی نہیں بلائینگے۔ اُنہوں نے علاقے کے عوام کے طر ف سے ایک مرتبہ پھر ایم این اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے عوام آئیندہ کے لئے بھی ایم این اے شہزادہ افتخار الدین سے ایسے نیک کاموں،منصوبوں اور عوامی مشکلات کی ازالہ کیلئے پُرامید ہیں۔کہ وہ علاقے تمام مشکلات کو حل کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں