187

شندور فیسٹول کا افتتاحی میچ، لاسپور نے غذر کو دو کے مقابلے میں آٹھ گول سے ۔ گلگت ڈی نے چترال ڈی کو پانچ کے مقابلے میں اٹھ گول سے شکست دی

شندور ( جمشید احمد بیوروچیف ) شندور فیسٹول 2017کا افتتاحی میچ ہفتہ کے روز لاسپور اور غذر کے ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ جس میں لاسپور کی ٹیم نے غذر کو دو کے مقابلے میں آٹھ گولوں سے شکست دی ۔ افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سیاحت و کھیل عبد المنعیم تھے۔ انھوں نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافی تقسیم کی۔ اخری اطلاعات کے مطابق شندور ٹاپ میں بارش کا سلسلہ شروع ہے۔
اسی طرح پہلے دن کا دوسر ا میچ چترال ڈی اور گلگت ڈی کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں گلگت ڈی نے چترال ڈی کو پانچ کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دیدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں