196

وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا پرویز خٹک کا دروش آمد پر شایان شان استقبال کیا جائے گا/ پاکستان تحریک انصاف دروش

دروش(جہانزیب)پاکستان تحریک انصاف دروش کا ایک اہم جلاس زیر صدارت رضیت با اللہ منعقد ہوا جس میں قائدین حاجی گل نواز،ارشاد عالم مکررؔ،انجینئر بہرام سید،زاہد حسین، نیازاحمد،توصیف احمد، فاروق علی شاہ، عرفان اللہ ہمدردؔ ، شاہ نواز، خالد محمود، نور اللہ، قاضی عبد العزیز، ثناء اللہ، ہدایت الدین، عبد الصمد، رحمت زمان، سرد ار عالم، زوالفقار آحمد وغیرہ نے شرکت کیں۔ اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ دروش کو تحصیل کا درجہ دے کر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے ایک اہم سنگ میل دروش کے ترقی کے حوالے سے عبور کیا۔ لہذا وزیر اعلیٰ کے دورہ دروش کے موقع پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ اجلاس میں یہ طے ہوا کہ تمام سیاسی پارٹیز کے ساتھ رابطے کے علاوہ تجار یونی، ڈرائیور یونین اور مختلف سپورٹس کلبوں کے ساتھ میٹنگز کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ دروش ون اور ٹو کے تمام مساجد میں بھی نمازیوں کے ساتھ ملاقات کر کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی جائے گی اور یہ کہ عرفان اللہ ہمدردؔ کو سوشل میڈیا کوآرڈنیٹر مقررکیا گیا۔ساتھ ساتھ ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس میں شیشی کوہ کیلئے ذو الفقار احمد، مڈکلشٹ کیلئیزاہد حسین، یونین کونسل عشریت کیلئے خالد محمود،دروش ون کیلئے قاضی عبد العزیز، دروش ٹو کیلئے انجینئر بہرام سید کو کوارڈنیٹنگ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔بعد ازان یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اگلی میٹنگ ایم پی اے بی بی فوزیہ کے ساتھ پروگرام کے حوالے سے منعقد کی جائے گی جس میں دروش کے تمام اسٹیک ہولڈر کو مدعو کیا جائے گا۔ پرویز خٹک کی دروش آمد پر علاقہ دروش اور ملحقہ علاقہ جات سے بڑی تعداد میں لوگ پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں