549

چترال کے لئے سفر پہلے کی طرح تھکن دلانے والی اور تکلیف د ہ نہیں رہے گی جہاں معیاری ٹرانسپورٹ سروس شروع ہوں گے؍ایم پی اے سیدسردارحسین شاہ

چترال (ڈیلی چترال نیوز) پشاور سے بونی فلائنگ کوچ سروس شروع کردی گئی جس میں ڈائیوو معیار کی سہولیات مسافروں کو بہم پہنچائی جائیں گی اور ابتدائی طور پر پچاس گاڑیاں پشاور کے جی۔ ٹی روڈ میں واقع اس اڈے سے منسلک ہوگئے ہیں جوکہ تسلی بخش کنڈیشن میں ہیں۔ پیر کے روز چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن سید سردار حسین شاہ نے جی ٹی روڈ پر دلاور اڈے کے ساتھ پشاور بونی اڈے کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے موقع پر موجود سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبے کے تناظر میں علاقے میں ترجیحات بدل رہے ہیں جس کے لئے ہمیں ابھی سے تیاری کی ضرورت ہے تاکہ ہم وقت آنے پر کسی سے پیچھے نہ رہ جائیں۔ انہوں نے کہاکہ لواری ٹنل کی تکمیل اور اپروچ روڈ وں کی تیاری کے ساتھ چترال کے لئے سفر پہلے کی طرح تھکن دلانے والی اور تکلیف د ہ نہیں رہے گی جہاں معیاری ٹرانسپورٹ سروس شروع ہوں گے اور کئی معروف ٹرانسپورٹ اپنی خدمات پیش کریں گے۔ ایم پی اے نے اڈہ انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اپنی معیار کو بہتر سے بہتر بناتے ہوئے مسافروں کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی جاری رکھنے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ پشاور اور بونی کے درمیاں براہ راست فلائنگ کوچ سروس سے اپر چترال کے مسافروں کو سہولت میسر آئیں گے اور ان کا وقت اور پیسہ دونوں بچ جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں