327

گورنمنٹ گرلز پرائميری سکول شغورکی استانی طالبہ کومبینہ طورپرسزادینے کی پاداش میں ملازمت سے معطل ،انکوائری شروع

چترال ( نمائنده   ) گورنمنٹ گرلز پرائميری سکول شغور لوٹکوه کی استانی مسماة راضيہ بی بی کو فوری طور پر ملازمت سے معطل کرديا گياہے ۔ ڈسٹرکٹ ايجوکيشن آفيسر (فيمل ) مسز حليمہ بی بی نذير کے دفتر سے جاری آفس آرڈر کے مطابق ڈپٹی کمشنر چترال کی ہدايت پر مذکوره استانی کو تيسری جماعت کی طالبہ کومبينہ طور پر سزادينے کی پاداش ميں فوری طور پر ملازمت سے معطل کرديا انکوائری شروع کی ہے۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر کی ہدايت پر اے ڈی سی چترال منہاس الدين نے گزشتہ دن سکول کا دوره کيا اور متاثره بچی کو دوباره سکول ميں داخل کرديا ہے۔ دوسری طرف سکول ذرائع کے مذکوره طالبہ کو استانی نے اپنی بچی کو جهولے سے گرانے پر سزا دی ہے۔ جس پر ڈپٹی کمشنر ٬ چائلڈ پروٹیکشن يونٹ اور محکمہ ايجوکيشن نے فوری ايکشن ليتے ہوئے استانی کو ملازمت سے معطل کرکے گياہے ۔يادرہے کہ سکول استانی پر يہ الزام ہے کہ انهوں نے مذکوره بچی کو مبينہ طور پر سزا دينے کے ساتھ سکول سے نکالا ہے۔ اور يہ خبر گزشتہ چند دنوں سے سوشل ميڈيا پر گردش کررہی ہے کہ مطابق مذکوره طالبہ استانی کی بچی کو جهولے سے گرانے کے واقعے کے بعد ٹيچر کی ڈر سے خو دہی سکول نہيں آرہی تهی ۔ جبکہ سکول ٹیچر ز کی طرف سے ان کو دوباره سکول لانے کی بار بار کوشش
بهی کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں