203

انتقال پر ملال، ریٹائرڈ صوبیدار آمان اللہ آف سنگور انتقال کرگئے

چترال /چترال سنگور سے تعلق رکھنے والے معروف شخصیت ریٹائرڈ صوبیدار آمان اللہ خان دل کا دورہ پڑنے سے پشاور میں انتقال کرگئے ہیں۔ انکی عمر تقریبا 75برس تھی۔انکی نماز جنازہ بروز ہفتہ30دسمبر دن دو بجے سنگور میں ادا کرنے کے بعد شاہ میراندہ سنگور کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائیگا۔
مرحوم پاک آرمی سے بحیثیت صوبیدار ریٹائر ڈتھے۔ دوران ملازمت انھوں نے انڈیا اور افغانستان میں پاکستان کیلئے بیش بہا خدمات سرانجام دئیے تھے۔ ریٹائرڈمنٹ کے بعد وہ بحیثیت ہومیو ڈاکٹر کچہری روڈ چترال پر میڈیکل سٹوراور کلینک چلانے کے ساتھ ریٹائرڈ فوجیوں کے ایسوسی ایشن کیلئے بھی گران قدر خدمات انجام دے رہے تھے۔ مرحوم جماعت اسلامی چترال کے بھی رکن رہے۔
مرحوم اے۔کے۔آر۔ایس ۔پی کے منیجر محمد یونس اور ہومیو ڈاکٹر ذین الرحمن کے والد محترم،انجینئر بشیراحمد کے چچا، ڈاکٹر گلزار احمد (چائلڈ سپشلسٹ) کے ماموں اور ڈاکٹر صدیق احمد(پشاور) کے سسر تھے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں