189

خیبر پختونخوا حکومت نے بزرگ شہریوں کوسرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج دینے کااعلا ن کر دیا

خیبر پختونخوا حکومت نے بزرگ شہریوں کوسرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج دینے کااعلا ن کر دیا ہے، 60سال سے زائدافراداوپی ڈی اورداخلہ فیس سے مستثنی ہوں گے۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کئے جانے والے اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلیٰ کی ہدایات پرمحکمہ صحت کے زیرانتظام تمام اسپتالوں میں بزرگ شہریوں کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات کا اعلان کیا گیا ہے بزرگ شہریوں کوسرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج ددیا جائے گا اعلامیہ کے مطابق 60سال سیزائدافراداوپی ڈی اورداخلہ فیس سے مستثنی ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں