339

محکمہ جنگلات نے چترال میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز

چترال (نمائندہ )محکمہ جنگلات نےمنگل کے روز چترال میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز گورنمنٹ کالج چترال کےسبزہ زار میں پاک آرمی کے کرنل رضوان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین کے ہاتھوں دیودار کا پودا لگاکر کیاجبکہ اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجد نواز، سب ڈویژنل فارسٹ افیسر عمیر احمد اورکالج کے پرنسپل نے بھی پودے لگائے ۔ اس موقع پر کالج کے اڈیٹوریم میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقرریں نے ملکی معیشت اور ماحول کی بہتری اور قدرتی آفات سے بچنے میں میں جنگلات کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہاکہ اس سلسلے میں حکومتی کاوش اپنی جگہ لیکن سول سوسائٹی کی بھرپور شرکت ناگزیر ہے جبکہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں بھی شجرکاری کو صدقہ جاریہ کہا گیا ہے۔ا س موقع پر صوبہ خیبر پختونخوا میں بلین ٹری سونامی کو ایک کامیاب کوشش قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ایک ارب پودے لگانے کے لئے ایک مربوط پروگرام ترتیب دیا گیا تھا جس کے تحت 40فیصد نئے پودے لگانے اور 60فیصد کو جنگلات میں بیجوں کیبکھیراوران بیجوں سے اگنے والے نوخیز پودوں کی حفاظت کے لئے کلوژر بنانے کے ساتھ ان کی رکھ والی کے لئے نگہبان فورس کی تشکیل کی حکمت عملی اپنائی گئی۔ ان کا کہنا تھاکہ اپنی نوعیت کے لحاظ سے یہ ایک کامیاب ترین پروگرام ثابت ہوا جس کا سلسلہ 2020ء تک جاری رہے گاجب یہ پودے نشونماپانا شروع کریں گے۔ مقرریں میں پروفیسر حسام الدین، پرفیسر شفیق احمد، مفتی عتیق الرحمن بھی شامل تھے جنہوں نے چترال میں ایندھن کے حصول کے لئے جنگلات کی کٹائی کو بچانے کے لئے توانائی کے متبادل ذرائع کی فراہمی سمیت اسلامی تعلیمات کی تناظرمیں شجرکاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں