279

چترال کے عوام 2013کی طرح اپنے قائدپرویزمشر ف کے نامزدامیدوارکوبھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے؍ڈاکٹرامجدچودھری

چترال(ڈیلی چترال نیوز)آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدراین اے ون چترال سے پارٹی کے نامزد امیدوارڈاکٹرمحمدامجدچودھری نے ہفتے کے روزکوہ یونین کونسل کے متعدددیہات اورریشن کاانتخابی دورہ کیا۔اس موقع پرپی کے ون کے پارٹی امیدوارسہراب خان،مقامی رہنماوقاص احمدایڈوکیٹ دیگرپارٹی رہنمااُن کے ہمراہ موجودتھے۔کجو،مروئے،پرئیت اورریشن کے مقامات پرمقامی لوگوں نے بڑی تعدادمیں اُن کا استقبال کیا۔کارنرمیٹنگ میں بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ اُن مقامات پرخطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرامجد نے کہاکہ پارٹی قائد(ر)جنرل پرویزمشرف کاچترال اورچترالی عوام کے ساتھ محبت اوروالہانہ لگاؤسب کومعلوم ہے اوراس بناپروہ پارٹی قائد کی خصوصی حکم پرچترال سے الیکشن لڑرہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پارٹی قائد بہت جلدپاکستان واپس آئیں گے ۔سپریم کورٹ سے اجازت ملنے پروہ چترال سے قومی اسمبلی کے نشست اُن کے لئے خالی کردیں گے۔انہوں اس امیدکااظہارکیاکہ چترال کے عوام 2013کی طرح اپنے قائدپرویزمشر ف کے نامزدامیدوارکوبھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے۔انہوں نے مروئے اورریشن کے مقامات پرپارٹی کے انتخابی دفاترکاافتتاح کیا۔ اس موقع پرپی کے ون کے امیدوارسہراب خان،وقاص احمدایڈوکیٹ اوردیگرہنماوں نے خطاب کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں