298

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے غربت کے خاتمے کیلئے ایک بار پھر ملک بھر میں خصوصی سروے کا فیصلہ کیا ہے کہ مستحق افراد کا تعین کیا جاسکے

پشاور۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے غربت کے خاتمے کیلئے ایک بار پھر ملک بھر میں خصوصی سروے کا فیصلہ کیا ہے کہ مستحق افراد کا تعین کیا جاسکے ۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پانچ سال کے وقفے اور نئی مردم شماری کے اعدادوشمار کے اجراء کے بعد گھر گھر سروے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس میں جدید کمپیوٹر اور دیگر آلات استعمال کیے جائیں گے اس سلسلے میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سے این او سی بھی جاری کرنیکی درخواست کی گئی ہے واضح رہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملک میں نادار اور مستحق افراد کی مالی مدد کی جارہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں