368

چترال کے قابلِ فخر سپوت ڈاکٹر فیاض علی رومی اور ڈاکٹر حیدر الملک کی بطور ہیلتھ مینجمنٹ آفیسر تقرری۔

پشاور(نامہ نگار)محکمہ صحت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے باقاعدہ منظوری کے بعد صوبے کے 59 ڈاکٹرز کی بطور ہیلتھ مینجمنٹ آفیسر تقرری کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ اس مقصد کے لئے صوبے بھر کے قابل ترین ڈاکٹرز کو جانچا گیا اور ان کی صلاحیتوں، متعلقہ اسناد اور فیلڈ میں انجام دیے گئے خدمات کو پرکھا گیا۔ واضح رہے کہ ضلع چترال سے منتخب ہونے والے دونوں ڈاکٹرزڈاکٹر فیاض علی رومی اور ڈاکٹر حیدر الملک اپنے پیشے میں مہارت، محنت کے ساتھ ساتھ انتطامی امور سرانجام دینے کی بھی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔یاد رہے کہ ڈاکٹر فیاض علی رومی اسوقت بطور ای۔پی۔آئی کوارڈینیٹر چترال کے عہدے پر فائز ہیں جبکہ انھوں نے ایم۔پی۔ایچ کی ڈگری آسٹریلیا کی ملبرون یونیورسٹی سے حاصل کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں