187

اساتذہ کی تعیناتی اور تبادلوں کیلیے ایک یونیفارم پالیسی مرتب کی جائیگی / مشیر ضیاء اللہ خان بنگش

پشاور۔ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے مشیر ضیاء اللہ خان بنگش سے ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈاکٹر حافظ ابراہیم اور ڈائریکٹر ایجوکیشن فاٹا ہاشم آفریدی نے ملاقات کی اس موقع پر مشیر تعلیم کا کہنا تھا کہ 17ہزار این ٹی ایس ٹیچرز کو جلد ہی آرڈر جاری کر دیے جائیں گے۔مزید 5000 پوسٹوں پر تعیناتی کیلئے اخبار میں اشتہار جاری کر دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح فاٹا کے 7 اضلاع میں 2500 نئی بھرتیاں جلد عمل میں لائی جائیگی‘بہترین کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات اْٹھائیں جائیں گے‘ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی تعیناتی اور تبادلوں کیلیے ایک یونیفارم پالیسی مرتب کی جائیگی‘اساتذہ کیلئے سروس اسٹرکچر وضع کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں