212

آل ٹیچر ایسوسی ایشن ضلع چترال کی جانب سے اساتذہ کی بھرتی کا عمل انتہائی صاف وشفاف طریقے سے مکمل کرنے پر محکمہ تعلیم کا شکریہ

صدر آل ٹیچر ایسوسی ایشن ضلع چترال مظفر الدین اور سینئر نائب صدر نثار احمد نے ایک اخباری بیان میں آل ٹیچر ایسوسی ایشن ضلع چترال کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز مردانہ ضلع چترال و ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ چترال وتمام ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز تمام اے ڈی اوز مردانہ وزنانہ اور جملہ ایجوکیشن عملے کا شکریہ ادا کیا ہے کہ جنہوں نے بڑی محنت سے انتہائی کم وقت میں بڑی جانفشانی سے دن رات کام کرکے صوبے کے اندر سب سے پہلے ضلع چترال سے نئے اساتذہ کی بھرتی کا عمل انتہائی صاف وشفاف طریقے سے مکمل کرکے آرڈر جاری کردیے جس کے لئے وہ قابل تعریف ہیں۔اُنہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کی آئیندہ بھی اسی طرح مبنی برحق آرڈر جاری کرکے چترالی عوام کی دعائیں حاصل کرتے رہیں گے۔اُنہوں نے صوبائی حکومت سے پُرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 3اکتوبر 2018کو جو ڈی پی سی ہوا تھا اُس ڈی پی سی پر جلد عمل درآمد کرکے اساتذہ کے ترقی کے عمل کو جاری رکھا جائے تاکی اساتذہ کرام اطمینان سے تعلیمی عمل کو بڑھاسکے۔اُنہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جلد از جلد تمام ترقی کے عمل کو مکمل کرکے اساتذہ کے اندر بے چینی کو ختم کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں