59

گلگت بلتستان کے محکمہ تعلیم کے لئے ساڑھے تین سو اساتذہ کی نئی آ سامیوں کی منظوری

گلگت: گلگت بلتستان کے محکمہ تعلیم کے لئے ساڑھے تین سو اساتذہ کی نئی آ سامیاں منظور کرلی گئں۔ آ ئندہ چند روز میں ان آ سامیوں کو مشتہر کیا جائے گا۔ ان آ سامیوں میں سے گریڈ سولہ اور ستر کی آ سامیوں کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو بھیجا جائے گا۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے محکمہ تعلیم نے وفاقی حکومت سے 3800 آسامیوں کی سفارش کی تھی جن میں سے ساڑھے تین سو اساتذہ کی آ سامیوں کی منظور ی دے دی گئی ہے. واضع رہے کہ گلگت بلتستان کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی اس وقت شدید کمی ہے.

Print Friendly, PDF & Email