189

اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹین ریٹائرڈ محمد شفیع گرفتار، منور جیل منتقل

گلگت:اپوزیشن لیڈر جی۔بی اسمبلی کیپٹن (ر)شفیع خان کو انسداد دہشتگردی عدالت گلگت کورٹ نےجوڈیشل کرکےجیل بجھوادیا۔گزشتہ سال سیلاب متاثرین کوریلیف کے سامان تقسیم کےدوران اوشکھنداس میں اپوزیشن لیڈر شفیع خان اورمجسٹریٹ کےدرمیان جھگڑا ہواتھا اورشفیع خان پراپنےساتھیوں کے ہمراہ تحصیلدار اوراس کےعملے پرتشدد کاالزام تھا جس کا مقدمہ انسدا دہشتگردی کی عدالت زیر سماعت تھا. آج انسداد دہشتگردی عدالت گلگت نے اپوزیشن لیڈر کو جوڈیشل کرکے مناور جیل بجھوادیا ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں