196

اپر چترال کے اویر ویلی میں ٹائفائڈ اور ہیضے کی بیماریوںنے وبائی صورت اختیار کرلی

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) اپر چترال کے اویر ویلی میں ٹائفائڈ اور ہیضے کی بیماریوںنے وبائی صورت اختیار کرلی ہے اور وادی کے تمام دیہات میں سینکڑوں افراد ان بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں جن کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے چیرمین اسلام اکبر الدین ایڈوکیٹ نے میڈیا کو بتایاکہ علاقے میں علاج معالجے کی کوئی سہولت دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے صورت حال خراب ہوتی جارہی ہے ۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیاکہ 12ہزار کی آبادی کے لئے قائم بیسک ہیلتھ یونٹ میں ادویات مکمل طور پر ختم ہوچکے ہیں جہاں ڈسپرین یا پیراسیٹامول کی ایک بھی گولی دستیاب نہیںہے۔ انہوںنے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر علاقے میں ڈاکٹروں کی ٹیم ادویات کے ساتھ بھیج دئیے جائیں اور شونگوش کے ہسپتال میں ڈاکٹر کی تعیناتی کے ساتھ ادویات بھی ضرورت کے مطابق فراہم کئے جائیں ورنہ اویرکے عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں