224

خیبر پختونخوا حکومت نے ثقافت کے فروغ کیلئے صوبے کے 5اضلاع میں کلچر کمپلیکس تعمیر کرنےکا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے ثقافت کے فروغ، فنکاروں کو روزگار فراہم کرنے اور آلات موسیقی استعمال کرنے کا فن آئندہ نسل کو منتقل کرنے کیلئے صوبے کے 5اضلاع میں کلچر کمپلیکس تعمیر کرنےکا فیصلہ کیا ہے کمپلکس میں فن کو سمجھنے کیلئے سینئر فنکار خصوصی لیکچرز دیں گے جبکہ فن سے متعلق خصوصی لائبریری ، آر ٹ گیلری اور تھیٹر ہال بھی کمپلیکس کا حصہ ہو گی ۔ محکمہ ثقافت خیبر پختونخوا ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے ثقافتی سرگرمیوں کو صوبہ بھر میں وسعت دینے کیلئے مردان، ڈی آئی خان ، کوہاٹ، سوات اور بنوں میں کلچر کمپلیکس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان کمپلیکسز میں تھیٹر ہال تعمیر کیا جائیگا جس میں شہریوں کی تفریح کیلئے سٹیج ڈراموں ،سیمینارز اور اصلاحی پروگرامز ا انعقاد کیا جائیگا اسی طرح ایک آرٹ گیلری بھی قائم کی جائیگی جس میں تاریخی فن پارے رکھے جائیں گے جبکہ ثقافت اور فن سے متعلق لائبریری بھی کلچر کمپلیکس کا حصہ ہوگی ادارکاری ، موسیقی ، شاعری، موسیقی کے آلات کے استعمال اور ڈرامہ لکھنے سے متعلق سینئر فنکار نوجوانوں کو لیکچرز دیں گے اور فن کی آئندہ نسل کو منتقلی میں اپنا کردار ادا کریں گے ذرائع کے مطابق ان کمپلیکسز میں سینئرز فنکاروں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے سمیت شہریوں کو اپنے علاقوںمیں ثقافتی اور تفریحی مواقع فراہم کرناہے حکام کے مطابق ابتدائی طور پر مردان اور ڈیرہ اسماعیل خان کا انتخاب کیا گیا ہے جس کیلئے پی سی ون کی تیاری کا حکم بھی جاری کردیا گیا ہے اور اس کیلئے تخمینہ لاگت 50کروڑ روپے لگائی گئی ہے پشاور میںنشترہال اور ایبٹ آباد میں جلال بابا آڈیٹوریم پہلے سے موجود ہے جس کے باعث ان دونوں ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کو منصوبے میں شامل نہیں کیا گیا ہے ابتدائی طور پر صوبائی حکومت نے صرف تھیٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جنہیں کرائے کی عمارت میں شروع کیا جانا تھا تاہم بعد ازاں صوبائی حکومت نے اپنے کمپلیکس تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا اور اس مردان اور ڈی آئی خان سے شروع کرنے کیلئے آئندہ مالی سال میں فنڈز کی منظور کی سفارش بھی کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں