232

پروفیسر ڈاکٹر تسکین احمد نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت اور ہمیشہ مظلوم عوام کاساتھ دیا ہے/اکرام الدین

یورپ(انٹرنیشل ڈسک)بین الاقوامی اعلیٰ صحافتی تنظیم جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن، اور گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی، یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر تسکین احمد جیسے ایماندار اور فرض شناس سابق افسران ملک و قوم اور ہمارے لئے باعث فخر اور ملک اور قوم کا اہم سرمایہ ہیں. پروفیسر ڈاکٹر تسکین احمد نے کئی شعبہ پاۓ زندگی میں قومی و بین القوامی سطعوں پر نام کمایا.جن میں نہایت قابل ذکر طبی ریسرچ میں خاص کر تیسری دنیا کے غریب ترین ممالک کے لۓ ارزان ترین و قابل اعتماد مشینیں بنوانے کے طریقے ایجاد کرنا،سرکاری شعبے میں پشاور میں یورالوجی کی سپیشلٹی کے خاص کر دو بڑے مختلف اداروں کا بنوانا و اُن کو پروان چڑھانا،عوامی و فلاحی خدمت،فنونِ لطیفہ پنسل سکیجز و واٹر/آئل پینٹنگز،و سٹل/موی فوٹوگرافیز ،جنگلی حیات کے فوٹوز، وغیرہ، میں بچپن/لڑکپن میں شاہکار بنوانا، وغیرہ.پروفیسر ڈاکٹر تسکین احمد نے 1986 سے 2016 محمکہ صحت، حکومتِ خیبر پختونخواہ، پشاور میں خدمت سرانجام دیتے رہے.پروفیسر ڈاکٹر تسکین احمد 2016 میں اپنے فرائض سر انجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہوئے.اُس تمام عرصے میں اُنہوں نے کئی اعلیٰ عہدے قبول کرنے سے صرف اصولی بنیادوں پر قطاً انکار کیا ماسواۓ چند ایک اعلیٰ ترین عہدوں کے زیادہ تر طبی ڈاکٹروں کے عین برعکس پروفیسر ڈاکٹر تسکین احمد نے اپنی ہی مرضی سے کبھی بھی اپنا قانونی طور پر مکمل اجازت شدہ جائز ترین پرائیویٹ میڈیکل پریکٹس اور کلینک تک بھی نہیں کیا تا کہ اپنی ذاتی زندگی کی ضروریات کے لۓ کافی مزید پیسے کما سکیں.بلکہ جہاں تک اُن سے ہو سکتا ہے اُنہوں نے غریب و نادر مریضوں اور سرکاری ہسپتالوں کی اپنی ذاتی جیب سے مالی مدد بھی اب تک جاری رکھی ہوئی ہے اُن کی کمی اب بھی لوگ محسوس کرتے ہیں کیونکہ وہ ایک انتہائی ایماندار،عدل و انصاف والے،نڈر، ڈسپلینڈ، فرض شناس، وغیرہ افسر رہ چکے ہیں پروفیسر ڈاکٹر تسکین احمد کی خاص کر متذکرہ بالا خاصیتوں ہی کی بنا پر اُنہیں قومی اور بین القوامی سطعوں پر کئی بار اعلیٰ ترین ایوارڈز سے نوازہ گیا.ان کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر تسکین احمد خاص کر متذکرہ بالا خاصیتوں ہی بنا پر کئی مغربی ممالک کے شہرہ آفاق مستند ترین پیشہ ورانہ اداروں نے صرف اُن ہی کے توسط سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال، پشاور، وغیرہ کو نئی جدید طبی آلات بطور دیۓ. چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختوخواہ اور پاکستان کی حکومتوں کو چاہیۓ کہ ہمیشہ پروفیسر ڈاکٹر تسکین احمد جیسے سابق/حاضر سروس افسران و عوام کی قدر وحوصلہ افزائی کیا کریں اور ایوارڈز و تعریفی اسناد کی صورتوں میں ایسے سابق/حاضر سروس افسران و عوام کو نوازتے رہے ہیں تا کہ مستقبل میں دوسرے افسران اور عوام کی بھی حوصلہ افزایاں ہوتی رہیں.کیونکہ ایسے ہی جزا و سزا کے حکومتی اعمال ہی قوموں کو سدھارتے،وغیرہ ہیں.چیف اکرام الدین نے مزید کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر تسکین احمد اپنے متذکر بالا خصوصیات ہی کی بنا پر دکھتی انسانیت و عوام کے لئے ایک مسیحا مثال بن چکے ہیں. چیف اکرام الدین نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی ڈاکٹر تسکین احمد خان کو دنیا اور اخرت کی کامیابی عطا فرمائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں