268

آٹے کا بحران حکومت کی معاشی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔حافظ انعام میمن

جمعیت علماء اسلام ضلع چترال کے جنرل سیکرٹری حافظ انعام میمن اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے حکومتی جھوٹ اب حالات کے ساتھ ساتھ قوم کے سامنے بے حجاب ہوتے جارہی ہے ۔آٹے کا بحران حکومتی ناکام معاشی پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے جب سے نا اہل اور نالائق لوگ اقتدار کی کرسی پر براجماں ہوئے ہیں قوم کو جھوٹی طفل تسلیوں کے علاوہ کوئی آچھی حقیقی کام دیکھنے کو نہیں ملی ہیں ان کا مزید اقتدار پر رہنا قوم کے لئے ڈراونی خواب ثابت ہوسکتا ہے جھوٹ پر جھوٹ بول کر اپنی اقتدار کو طوالت تو دی جاسکتی ہے مگر قوم کی غیض و غضب سے چھکٹکارہ حاصل نہیں کیا جاسکتا سات سال تک خیبر پختونخواہ میں سادہ لوح عوام کو پچھلے حکومتوں کی برائیاں بیان کر کے ٹرخایا گیا اب یہ حکمراں قوم کی غیض و غضب میں ہیں ان شاءاللہ اب قوم ان سے حساب برابر کرنے کا عزم کر لیا ہے سابق حکمرانوں کے حوالے سے حکمرانوں کے من گھڑت کھانیاں اب قوم سننے کے لئے تیار نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں