263

سرفراز سنز چترال کا میونسپل لائبریری چترال کے لیے 144 کتابوں کا عطی

چترال / جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے کتب بینی میں کمی واقع ہوئی ہے۔زندہ قومیں کتابوں کو بڑی قدر و منزلت دیتی ہیں۔جو قومیں کتاب سے رشتہ توڑ لیں تو وہ دنیا میں بہت پیچھے رہ جاتی ہیں۔بلاشبہ صرف وہی اقوام زندگی کی معراج تک پہنچتی ہیں۔جن کا تعلق کتاب اورعلم سے مضبوط رہا ہو۔قوموں کی زندگی کا عمل کتاب سے جڑا ہوا ہے۔اس سلسلے میں سرفراز سنزکی جانب سے چترال میں قائم میونسپل لائبریری کو 144کتابوں کا عطیہ کیا گیا۔جن میں ناول، فنون لطیفہ،سائنس فکشن اور فلسفہ حیات کی کتابیں شامل ہیں

سرفراز سننز سپر سٹور چترال بائی پاس چوک میں واقع ہے۔جہاں روز مرہ کی تمام اشیاء دستیاب ہیں۔ سرفراز سنز کے اونر عاصم محمد نے لگ بھگ پچاس ہزار روپے کی کتابیں میونسپل لائبریری کے لائبریرین سیف اللہ جان کے حوالے کیے۔عاصم محمد کا کہنا تھا کہ کتابیں عطیہ کرنے کا مقصد علم دوستی اور علم کو فروغ دینا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کتابیں عطیہ کرنے کا مقصد دوسروں کو بھی یہ ترغیب دینا ہے کہ وہ بھی آگے آئیں اور کتابوں کا عطیہ کریں تاکہ لائبریری میں مزید کتابوں کا ذخیرہ ہوعلم کے متلاشی چترال میونسپل لائبریری سے ممبر شپ کی بنیاد پر ان کتابوں سے مستفید ہوسکتے ہیں۔یاد رہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی آمد کے بعد سے کتب بینی میں کمی آئی ہے اور اس حوالے سے میونسپل لائبریری کے لائبریرین سیف اللہ جان کاکہنا تھا کہ کتابوں کے مطالعہ میں پہلے کی نسبت بہت کمی آئی ہے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ زیاد ہ سے زیادہ کتب بینی کی طرف لوٹ آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں