316

چترال گان کورینی بجلی گھرکا پائپ پھٹ گیا،پانی وملبہ بجلی گھر میں داخل، بجلی گھر کو بند کردیا گیا،واپڈا ذرائع

چترال ..جمعرات کے روز گان کورینی ایک میگاواٹ بل بجلی گھر کا پائپ لائن پھٹ جانے کی وجہ سے پانی اور ملبہ بجلی گھر کے اندارداخل ہوگیا۔جس کے نتیجے میں بجلی گھر کو بند کردیا۔واپڈا ذرائع کے مطابق بجلی گھر کے اندر سے ملبے کو نکال دیا گیا اورورسک سے انجینئرزجمعہ کے روزچترال آنے کے بعدمشینوں کا معائنہ کرینگے اوراگر کوئی بڑی خرابی نہیں نکلی تو بجلی گھر کو چالو کیا جائیگا۔مذکورہ بجلی گھر سے غورکنی سے لیکر سین لشٹ تک کے صارفین مستفد ہورہے تھے جہاں پراب بجلی غیر معینہ مدت کے لئے بند رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں