315

این ایچ اے چترال میں ڈپٹی ڈائریکٹر کا دفترقائم کرہےگا..چترال بائی پاس روڈ کے لئے چار کروڑ 90لاکھ فنڈز ریلیز کردی ہے…جنرل منیجر

چترال (نمائندہ   ) نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جنرل منیجر (مینٹیننس) کرنل ذولفقار علی جنجوعہ نے ڈی سی لویر چترال کے آفس میں چترال میں این ایچ اے کے مختلف روڈ منصوبوں پر ڈی سی نوید احمد اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ چترال میں سڑکوں کی مرمت دیکھ بال کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر (ایکسین) کا دفترقائم کیا جارہاہے جبکہ اس سے قبل یہ دفتر بٹ خیلہ میں ہونے کی وجہ سے مشکلات پیش آرہے تھے۔ انہوں نے کالکٹک تا چترال روڈ کی تعمیر، چترال شندور روڈ، چترال، گرم چشمہ روڈ اور کالاش ویلیز (بمبوریت، بریر اور رمبور) روڈ کی فیڈرلائزیشن پر اپ ڈیٹ سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ این ایچ اے نے چترال بائی پاس روڈ کے لئے 49میلین (چار کروڑ 90لاکھ)روپے کی لاگت سے خصوصی مرمت کے لئے فنڈز ریلیز کردی ہے جس کے ٹینڈر اسی ہفتے اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے طلب کئے جائیں گے۔ انہوں نے اس سلسلے میں این ایچ اے کو درپیش مسائل سے بھی فورم کو آگاہ کیا۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صوبائی کوارڈینیٹر سرتاج احمد خان، صدر چترال پریس کلب ظہیرا لدین، صدر چترال چیمبر آف کامرس حاجی محمد سلطان، نائب صدر لیاقت علی جبکہ ضلعی انتظامیہ کے اے ڈی سی (جنرل) حیات شاہ، اے ڈی سی (ریلیف) عبدالولی خان، اے سی چترال تانیہ رشید، اے سی (ریونیو) شہزاد بھی اجلاس میں موجودتھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں