504

گلگت بلتستان: ن لیگ کے سابق وزیر ڈاکٹر محمد اقبال نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کی تصدیق کردی

گلگت: ن لیگ کے سابق وزیر ڈاکٹر محمد اقبال نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے حلقہ 3 سے پارٹی امیدوار نامزد کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ ڈاکٹر محمد اقبال نے بتایا کہ مسلم لیگ ن سے الیکشن میں حصہ لینا میرے اور حلقے کے عوام کے مفاد میں نہیں تھا. ایک سوال کے جواب میں سابق لیگی رہنما اور سابق وزیر تعمیرات ڈاکٹر نے بتایا ہے تحریک انصاف میں شمولیت اور پارٹی ٹکٹ لینے کا فیصلہ آج کا نہیں تھا بلکہ جب تحریک انصاف کے صوبائی صدر جسٹس ریٹائرڈ سید جعفر شاہ بیمار تھے تو اس وقت پی ٹی آئی قیادت نے مجھے پارٹی ٹکٹ سے حلقہ 3 سے الیکشن میں حصہ لینے کا کہا تھا۔ ڈاکٹر اقبال نے بتایا کہ جسٹس ریٹائرڈ سید جعفر شاہ کی وفات کے بعد پارٹی رہنمائوں نے پارٹی کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا جس کی بنیاد پر مجھے باضابطہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونا پڑا۔ انہوں نے حلقے کے انتخابات ملتوی ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ اب تک حلقہ 3 کے الیکشن ملتوی ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے اور حلقہ میں الیکشن کرانے کیلئے کوئی ٹائم فریم نہیں۔ چاہے تو الیکشن اپنے شیڈول پر بھی ہوسکتے ہیں اور جنرل الیکشن کے دس روز کے اندر بھی الیکشن منعقد کرائے جاسکتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں