364

انجمن ترقی کھوار حلقہ لاہور کا قیام عمل میں لایا گیا

چترال(نامہ نگار)مرکزی جنرل سیکریٹری انجمن ترقی کھوار چترال ظہورالحق دانش نے ایک اخباری بیان میں کہاہے  کہ لاہور میں مقیم چترال کے علم دوست اور کھوار زبان و ادب سے محبت رکھنے والے نوجوانوں نے زندہ دلوں کے شہر لاہور میں انجمن ترقی کھوار کے حلقہ کی بنیاد رکھ لی۔

مرکزی انجمن ترقی کھوار چترال کے ساتھ مشاورت اور منظوری کے بعد اس مقصد کے لیے اجلاس 18 اپریل 2020ء کو اتفاق ٹاؤن لاہور میں مقیم مولانا خلیل الرحمٰن صاحب کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت جناب قاری وقار احمد چترالی صاحب نے کی، اور شرکت کرنے والوں میں قاری ظفر چشتی صاحب، مولانا اسعد الرحمن صاحب، احمد اللہ چترالی صاحب، صاحبِ خانہ مولانا خلیل الرحمٰن صاحب، اختر عارف صاحب، عبد المتین صاحب اور طاہر اللہ طاہر صاحب شامل تھے۔
جناب شاہد مشہود صاحب، ناصراللہ منصور صاحب، سعید الرحمٰن ثاقب صاحب، شجاع الحق صاحب، مولانا اشفاق چترالی صاحب اور مولانا امین صاحب بھی اجلاس میں مدعو تھے تاہم گوں نا گوں مصروفیات کی بنا پر مذکورہ حضرات اجلاس میں بہ نفس نفیس شریک نہیں ہو سکے، البتہ بذریعہ ٹیلیفون اپنی تجاویز پیش کیں اور انجمن ترقی کھوار حلقہ لاہور کے قیام کے فیصلے کی تائید کی۔
اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ انجمن ترقی کھوار حلقہ لاہور اِن حضرات کی سرپرستی اور رہنمائی میں کام کرے گی: جناب قاری وقار چترالی صاحب، شاہد مشہود صاحب، قاری نصیر اللہ منصور صاحب، قاری ظفر چشتی صاحب، سعید الرحمٰن سعید صاحب، احمد اللہ چترالی صاحب، مولانا اشفاق چترالی صاحب، شجاع الحق صاحب اور مولانا امین چترالی صاحب۔
جملہ حاضرین کی مشاورت اور اتفاقِ رائے کے بعد عبوری کابینہ کی تشکیل بھی دی گئی، جو یوں ہے:
مولانا خلیل الرحمٰن صدر
مولانا اسعد الرحمٰن سینئر نائب صدر
اختر عارف نائب صدر
عبد المتین جنرل سکریٹری
عمران الحق جوائنٹ سکریٹری
طاہر اللہ سکریٹری اطلاعات
مہتدین دانش فنانس سیکرٹری

کابینہ میں شامل اراکین کے علاوہ اجلاس میں شریک تمام حضرات نے مادری زبان و ادب کی ترویج و ترقی کے لیے مرکزی انجمن ترقی کھوار چترال کی چھتری تلے صدقِ دل سے کام کرنے کا تہیہ کیا۔ صدرِ محفل جناب قاری وقار احمد چترالی نے دعائیہ کلمات کے ساتھ اجلاس کا اختتام کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں