319

ٹیلی ہیلتھ سروس سے پبلک سیکٹرمیں ایک بڑی آبادی کوگھربیٹھے مایہ نازطبی ماہرین کی جانب سے طبی مشوروں کے علاوہ علاج معالجے کی سہولیات بھی دسیتاب ہوں گی/فلک مدانی/نصرت جہان

چترال(ڈیلی چترال )آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان چترال گذشتہ کئی صدیوںسے چترال میںصحت کے شعبے میں اپنی گران قدرخدمات انجام دیتاآرہاہے ۔ایک صحت مندمعاشرے کی تشکیل کے واسطے آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان چترال ریجن نے صحت کے شعبے میں ایک اورسنگ میل طے کیاچترال کے پسماندہ علاقوں اورعوام الناس کی بہترسہولت کی خاطرآغاخان بیسک سنٹربریپ میں ٹیلی ہیلتھ سروس کاآغازکیا۔اس سہولت کامقصدعلاقے کی لوگوں کوصحت کے حوالے سے بہترسہولت مہیاکرناہے۔اوراپنے گھربیٹھے اپنے معالج سے اپنے دہلیزپرہی مشورہ لے سکتے ہیں۔اس ٹیلی ہیلتھ سروس کے حوالے سے ہیلتھ پروفشلز کوباقاعدہ طورپرتربیت دے دی گئی ہے۔جواپنے اپنے ہیلتھ سنٹرمیں اس سہولت کوباقاعدہ فکشنل کرینگے۔آغاخان بیسک ہیلتھ سنٹربریپ میں ٹیلی ہیلتھ سہولت کے افتتاحی موقع پرآغاخان ہیلتھ سروس پاکستان کے ہیڈآف پروگرام فلک مدانی، منیجرکمیونٹی ہیلتھ چترال ریجن نصرت جہاں ،ہیلتھ انفارمیشن افیسرمحمدیعقوب اوردیگرموجودتھے۔
اس سہولت کی بدولت وادی یارخون کے مکینوں کوبراہ راست ویڈیولنک کے زریعے آغاخان میڈیکل سنٹربونی ،آغاخان میڈیکل سنٹرگلگت اورآغاخان ہسپتال کراچی سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔اوراپنے بیماری کے حوالے سے میڈیکل سرجن اورساتھ دوسرے ڈاکٹرحضرات سے طبی مشورہ لے سکتے ہیں۔یوسی یارخون کے لوگوں کودوشوارگزارراستوں سے چل کربیماری کے حالت میں مزیدتکلیف اٹھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ٹیلی ہیلتھ کامقصدیوسی یارخون کے دوردرازعلاقوں کے لوگوں کواُن کے گھروں پرٹیلی فون اورانٹرنیٹ کے ذریعے ماہرڈاکٹرزکی جانب سے علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرناہے ۔ٹیلی ہیلتھ سروس سے پبلک سیکٹرمیں ایک بڑی آبادی کوگھربیٹھے مایہ نازطبی ماہرین کی جانب سے طبی مشوروں کے علاوہ علاج معالجے کی سہولیات بھی دسیتاب ہوں گی۔علاقے کے عمائدین نے کہاکہ آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان بریپ میں علاج معالجے اور طبی مشوروں کا آن لائین سلسلہ شروع کر کے دیگر اداروں کے لیے بھی ایک نمایاں مثال قائم کی ہے۔ اس اقدام سے کرونا وباءکے تناظر میں کرونا کے مشتبہ مریضوں کے ساتھ ساتھ عام مریض ہسپتالوں اور کلینکس کے چکر لگانے سے بھی بچ سکیں ۔ادارے کے تمام ا سٹاف دن رات انتہائی سخت حالات میں جو خدمات انجام دے رہا ہے وہ قابل تعریف ہے ۔اس کے بھی حوصلہ افزاءنتائج سامنے آئیں گے اور امید ہے کہ خدمات کے اس سلسلے کو آئندہ بھی اسی قومی جزبے سے جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ طب کا پیشہ یقیناً خدمت خلق کا ایک بہترین شعبہ ہے جس کے ذریعے دکھی انسانیت کی خدمت کا جو فریضہ انجام دیا جارہا ہے وہ لائق تحسین ہے۔یوسی یارخون کے باسیوں نے آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان کے صحت کے شعبے میں ان گران قدرخدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اوراے کے ایچ ایس پی خیبرپختونخوا اورپنجاب ریجن کے ریجنل ہیڈمعراج الدین کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ انسانیت اورصحت کے شعبے میں آپ کی خدمات انمول ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں