300

کیڈیٹ حافظ فرقان احمدکااعزاز

چترال(نامہ نگار)درخناندہ ایون چترال سے تعلق رکھنے والے کیڈیٹ کالج سوات کے ہونہار طالب علم حافظ  فرقان احمد ولد زرتاج احمدرول نمبر111180میٹرک کے امتحان میں 1100میں سے 1092نمبرحاصل کرکے بورڈمیں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ چترال کے دونوں اضلاع کے سابقہ اورحالیہ تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے اول پوزیشن حاصل کی ہے۔برخورداراپنی اس شانداراکامیابی کواللہ تعالیٰ کی مہربانی ،والدین اورعزیزواقاب کی خصوصی دعاوں اوراپنی اساتذہ کرام کی انتھک محنت  اوردعاوں کانتیجہ قراردیاہے ۔فرقان احمدنے اپنے کالج کے پرنسپل اساتذہ کرام ،نن ٹیچنگ میڈیکل اورسکیورٹی سٹاف کابھی خصوصی طورپرشکریہ اداکیا۔انہوں نے کالج کے تمام طلباء کونامساعدحالات کے باوجودبہترین تعلیمی  ماحول مہیاکیے ،ساتھ ہی ساتھ اپنے استادمحترم لیکچررصفی اللہ کاخصوصی طورپرشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ کالج میں داخلے کے لئے رہنمائی سے لیکروہان دوران تعلیم ہروقت مدداوررہنمائی فرماتے رہے اورمجھے  اس مقام تک پہنچانے میں خاص کرداراداکیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں