224

حکومت گھربنانے کے خواہشمند افرادکو بلاسود قرضے دیگی اوران کی مشکلات دور کرنے کیلئے حکومت کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریگی

صوبائی وزیرزراعت کاظم میثم نے کہاہے کہ حکومت گھربنانے کے خواہشمند افرادکو بلاسود قرضے دیگی اوران کی مشکلات دور کرنے کیلئے حکومت کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریگی وہ گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں نوجوانوں کی ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہاکہ مختلف محکموں کے پی سی فور کا مسئلہ حل ہوگیاہے جو 4 ہزار اسامیاں ملی ہیں وہ تمام پی سی فور کے تحت ملی ہیں سابق حکومتوں نے عمارتیں تو تعمیرکیں مگر پی سی فور کے تحت ملازمتیں نہیں لائیں جس کی وجہ سے بڑا بحران تھا مگر 4000 ہزار اسامیوں کی منظوری ملنے کے بعد بحران ٹل جائیگا سابق حکومتوں کی ناقص حکمت عملیوں کی وجہ سے اس وقت صرف محکمہ تعلیم میں ہزاروں اساتذہ کی کمی کاسامناہے ماضی میں وسائل اوراختیارات کیناجائز استعمال کی وجہ سے اختیارات واپس ہوگئے مگر ہم پھونگ پھونگ کر قدم رکھ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ادھر ڈیلی کے ٹوپاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی ڈی سی موٹلز جی بی حکومت کے حوالے کرنے سے مقامی سطح پر آمدن پیدا ہوگی لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے پہلے پی ٹی ڈی سی موٹلز کی آمدن وفاق کے پاس جاتی تھی مگر اب اس آمدن کو جی بی حکومت کے حوالے کرنے کیلئے بھی کوششیں ہورہی ہیں وفاقی حکومت اس بارے میں گرین سگنل دیدیاہے ہماری کوشش ہے کہ پی ٹی ڈی سی موٹلز کو ہم اپنے ذمے لیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں