تازہ ترین
فوکس کے رضا کار اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر آزمائش کی گھڑی میں انسانیت کی خدمت کا دینی فریضہ انجام دیتے ہیں،CEOنصرت نصاب


ادارہ مزید وسیع ہوجائے گا۔سٹاف اور ولنٹئیرز کی ذمہ داریاں مزید بڑھ جائیں گی۔اُنہوں نے کہا کہ فوکس کے ساتھ وابسطہ تجربہ کار اور تربیت یافتہ ولنٹئرز اس کے قیمتی اثاثہ ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال عبد الغفار نے خطاب کرتے ہوئے فوکس سٹاف اور ولنٹئیرز کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ مصیبت کی کسی بھی گھڑی میں فوکس کے رضا کار ہمیشہ انسانیت کی خدمت فرنٹ لائن پر ہوتے ہیں۔تقریب سے پروگرام منیجر سلمان الدین ریجینل پروگرام منیجر امیر محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے فوکس کی 19سالہ سرگرمیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔اس موقع پر DARTکے سنیئر ممبران محمد یوسف شہزاد،رحمت غفور بیگ،ذبیدہ خانم اور افضل حیات نے قدرتی آفات کے مواقع پر ہونے والے اپنے تجربات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔تقریب کے سٹیج سکریٹری کے فرائض ریجینل پروگرام افیسر ولی محمد خان نے انجام دی۔اس موقع پر سٹاف اور ولنٹئیرز میں شیلڈ اور سرٹیفیکٹ تقسیم کئے گئے۔